ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیرو کے صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

پیرو کے صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

Sun, 26 Feb 2017 10:39:15    S.O. News Service

واشنگٹن،25فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اْن کے پیرو کے ہم منصب پابلو کاچنسکی نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ کاچنسکی لاطینی امریکا کے پہلے صدر ہیں، جنہوں نے ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں کاچنسکی نے امریکی صدرپرمیکسیکوکی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے تناظر میں واضح کیا کہ اقوام کے درمیان رابطے کے لیے پْل تعمیر کرنے چاہییں نہ کہ دیواریں۔ پیرو کے صدر نے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ یہ انتہائی پرخلوص اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔ کاچنسکی کے مطابق اس ملاقات میں تجارت اور اقتصادی ترقی پر بھی گفتگو کی گئی۔ کاچنسکی نے امریکی شہریت چھوڑ کر پیرو کا صدر بننے کو ترجیح دی تھی۔


Share: